حکومت نے فصل بیمہ سکیم کا دائرہ کار 27اضلاع تک بڑھا دیا 


ملتان (خبر نگار خصوصی )ترجمان محکمہ زراعت پنجاب کے مطابق ناگہانی وجوہات کی وجہ سے کسانوں کو بہت زیادہ نقصان اٹھانا پڑتا ہے انہیں تحفظ فراہم کرنے کی خاطر حکومت پنجاب کسانوں کیلئے فصل بیمہ (تکافل) سکیم کا  دائرہ کار2020-21میں کاشتکاروں کے مفاد کے پیش نظر مجموعی طور پر 27اضلاع تک بڑھایاگیاہے۔اس ضمن میں ضلع شیخوپورہ،ساہیوال،لودھراں،رحیم یار خان،فیصل آباد، ملتان،مظفرگڑھ،ناروال،راجن پور،بھکر،ڈی جی خان،قصور ،خانیوال،لیہ ،منڈی بہاو¿الدین، بہاولنگر،بہاولپور،اوکاڑہ،وہاڑی، خوشاب، جھنگ، چنیوٹ،پاکپتن،ٹوبہ ٹیک سنگھ،سرگودھا،میانوالی اور حافظ آباد کے کاشتکار کپاس، گندم، سورج مکھی اور کینولہ کے کاشتکاروں کو موسمیاتی تبدیلی،قدرتی آفات اور ٹڈی دَل کے ازالہ کے لئے بیمہ پروگرام کی رجسٹریشن کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ اس سکیم کے تحت 5 ایکڑ اراضی کے کاشتکاروں کے لئے بیمہ کے پریمیم پر100 فیصد سبسڈی جب کہ 5 سے25 ایکڑ کے کاشتکاروں کو 50 فیصد سبسڈی دی جا رہی ہے۔

ای پیپر دی نیشن