رحیم یار خان(بیورورپورٹ)پاکستان پیٹرولیم ڈیلر ایسوسی ایشن رحیم یار کان کے زیر اہتمام آل پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کا مرکزی کنونشن منعقد ہوا جس کے مہمان خصوصی مرکزی چیئر مین (ستارہ امتیاز) سابق صوبائی وزیر عبدالسمیع خان تھے ان کے ہمراہ صوبائی صدر پنجاب چوہدری عرفان الہی سمیت ملک بھر سے پیٹرولیم ڈیلر ایسوسی ایشن کے رہنمائوںنے شرکت کی مرکزی چیئر مین عبدالسمیع خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چالیس سال پیٹرولیم ڈیلرز کے حقوق کی جنگ لڑی ہے اور ہمیشہ کامیابی ملی اللہ تعالی کا لاکھ شکر ہے کہ اس مرتبہ ڈیلرز کا مارجن بڑھوانے میں کئی امتحان آئے اور حکومت سے مذاکرات ہوئے لیکن ہم اپنے مطالبے سے پیچھے نہ ہٹے اور آپ کے حقوق کا تحفظ کرتے ہوئے آپ کی بات منوانے میںکامیاب ہوگئے، ہم نے ہڑتال کی کال دی اور آپ نے ملک بھر میںاتحاد کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہڑتال کو کامیاب کروایا ۔صوبائی صدر عرفان الہی نے کہاکہ حقوق کیلئے مشکلات جھیلنی پڑتی ہیں ہمایوںخان،ثاقب چوہدری،خواجہ عاطف،انور کمال،طارق خان تنولی،چوہدری وقار سندھو،شکیل افضل، عمران بشیر،سمیت دیگر مقررین نے خطاب کیا مہمانوں کو یادگاری شیلڈز دی گئی اور ڈیلرز کو تحائف دیئے گئے
عبدالسمیع خان
40سال پیٹرولیم ڈیلرز کے حقوق کی جنگ لڑی :عبدالسمیع خان
Nov 14, 2022