حافظ آباد:قادر آباد بیراج ٹال ٹیکس پر ٹھیکیدار کی مبینہ اوور چارجنگ سے عوام پریشان

Nov 14, 2022


حافظ آباد( نمائندہ نوائے وقت+نمائندہ خصوصی، نامہ نگار) قادر آباد بیراج ٹال ٹیکس پر ٹھیکیدار کی مبینہ اوور چارجنگ سے عوام پریشان۔ٹھیکیدار نے ٹیکس میں 30سے 50 روپے تک خود ساختہ اضافہ کردیا۔جس پر متاثرین ٹھیکیدار کی چیرہ دستیوں کے خلاف سراپااحتجاج بن گئے۔ متاثرین نے شدید احتجاج کرتے کہا کہ قادر آباد بیراج ٹال ٹیکس کے با اثر ٹھیکیدارنے غنڈہ گردی کا بازار گرم کررکھا ہے ۔سرکاری شیڈول ریٹ کے مطابق رقم نہ دینے والوں کو ٹھیکیداراور اسکے کارندے نہ صرف گالی گلوچ کرتے ہیں بلکہ تشدد کا نشانہ بھی بناتے ہیں۔ اور زائد ٹیکس نہ دینے والوںکو سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دی جاتی ہیں۔ جب مبینہ سیاسی پشت پناہی رکھنے والے ٹال ٹیکس کے ٹھیکیدار شبیر بھٹی سے موقف لینے کی کوشش کی گئی تو اس نے کہا کہ میرا کوئی کچھ بگاڑ نہیں سکتا ۔دوسری جانب متاثرین نے ارباب اختیا ر سے مطالبہ کیا ہے کہ قادرآباد بیراج پر ٹال ٹیکس کی آڑ میں جگا ٹیکس وصولی کا سخت نوٹس لیکر اسے بندکروایا جائے اور ٹھیکیدار کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے۔

مزیدخبریں