سود کیخلاف فیصلے پر اپیلیں واپس لینا  مستحسن اقدام  ہے:ساجدمیر 

Nov 14, 2022


گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی )مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان کے سربراہ سینیٹر پروفیسر ساجدمیر نے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی طرف سے وفاقی شرعی عدالت میں سود کیخلاف فیصلے پر اپیلیں واپس لینے کے اعلان کا خیر مقدم کرتے ہوئے اسے ایک مستحسن اقدام قرار دیا ہے ، ممتاز سماجی و کاروباری شخصیت حافظ رضا اللہ روف کی طرف سے اپنے اعزاز میں دئیے گئے ظہرانہ سے خطاب کرتے ہوئے سینیٹر پروفیسر ساجد میر نے کہا کہ وفاقی شرعی عدالت کی طرف سے سود کی ہرشکل میں حرام قراردینے کا فیصلہ خو ش آئند تھا ، اسٹیٹ بنک اور کچھ بنکوں نے ربا کے اس مقدمے میں کچھ عملی مشکلات وغیرہ کو جواز بنا کر سپریم کورٹ کی شریعت اپیلیٹ بنچ میں اس فیصلے کے خلاف اپیلیں دائر کردی ہیں، جو غلط تھیں،حکومت کو اپنی غلطی کا احساس ہوگیا ہے تو اچھی بات ہے ، انہوں نے تجویز پیش کی وفاقی حکومت نجی شعبے کی شراکت سے پاکستان میں ایک ماڈل اسلامی بنک قائم کرے، جس کی ڈیپازٹس اور فنانسگ کا کاروبار فی صد نفع و نقصان میں شراکت کی بنیاد پر ہو، اس موقع پر مرکزی جمعیت اہلحدیث سٹی کے امیر علامہ سعید کلیروی، مولانا محمد صادق عتیق، مولانا محمد نعیم بٹ، حافظ محمد عمران عریف، مولانا محمد ابرار ظہیر، عبد الرحمان بٹ اور دیگر عہدے داران بھی موجود تھے۔

مزیدخبریں