گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی )مظہراقبال رندھاوانے ضلعی امیر جماعت اسلامی گوجرانو الہ کے عہدے کاحلف اٹھا لیا'حلف مرکزی نائب امیرجماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے لیا اس سلسلہ میں آغوش سنٹر گوجرانوالہ میں ضلعی امیر مظہراقبال رندھاوا کی تقریب حلف بردار ی کاانعقاد کیاگیا جس میں مرکزی نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے مظہراقبال رندھاوا سے حلف لیا تقریب حلف برداری میں امیرصوبہ وسطی جاویدقصوری'جنرل سیکرٹری چودھری نصراللہ گورائیہ'صوبائی صدر سیاسی کمیٹی وقاص احمد بٹ 'صوبائی رہنما بلال قدرت بٹ اوردیگرذمہ داران نے شرکت کی،لیاقت بلوچ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی واحد سیاسی جماعت ہے جس میں جمہوریت اپنی اصل شکل میں موجود ہے اراکین جماعت اپنی آزاد منشا سے اپنی قیادت کا انتخاب کرتے ہیں دوسری نام نہاد جمہوری جماعتوں کے برعکس ایک موثر انتخابی سسٹم جماعت اسلامی کی خاصیت ہے ۔
مظہراقبال رندھاوانے ضلعی امیر جماعت اسلامی گوجرانو الہکاحلف اٹھا لیا
Nov 14, 2022