شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت+نمائندہ خصوصی)مرکزی انجمن تاجران کے صدر میاں ذیشان پرویز اور جنرل سیکرٹری ملک پرویز اقبال نے کہا ہے کہ اقتدار کی سیاست کیلئے ریاست کوکمزورکرنابدترین عداوت ہے سیاست اورجمہوریت بھی اہم ہیں مگران کے مقابلے میںریاست کی اہمیت سے انکار نہیں کیا جاسکتاسیاستدان ایک دوسرے کوبرداشت کرناسیکھیں کیونکہ ہمارا ملک بار بارنظام کی تبدیلی اورتجربات کامتحمل نہیں ہوسکتا،عدم برداشت کے نتیجہ میں معاشرے میں نفرت کاسورج سوا نیزے پرآجاتا ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے شیخ عظیم جاوید، حاجی اکبر علی چوہان، میاں تنویر احمد، ملک اعجاز احمد، رانا مہران فیاض، رانا سمیع الیاس، چوہدری ظہیر احمد (ظہیر موٹرز والے) میاں امجد ہیرو، رفیق بھٹی، میاں انیس علی، میاں محمداعظم، رانا عمران سکندر، سیٹھ عباس، خالد مغل، میاں محمد لطیف،فیضان شفیق خان، سیٹھ محمد عظیم، چوہدری محمد ارشد چھرا، شیخ عبدالحمید و دیگر تاجر رہنمائوں کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، میاں ذیشان پرویز اور ملک پرویز اقبال نے کہا کہ اقتدار کیلئے سیاسی وسماجی اقدار کوروندنے والے کبھی عوام کی توقعات پرپورانہیں اترسکتے شعبدہ بازوں کے چنگل سے نجات کیلئے عوام کو مخلص اورمدبر قیادت کا ساتھ دینا ہوگا وفاقی حکومت کے اقدامات نے ملک و قوم کو نئی امید دی ہے معیشت بہتری کی جانب گامزن اور پاکستان ترقی کی راہ پر چل پڑا ہے۔، انہوں نے کہا کہ ہرسیاسی جماعت کا اپنااپنا جھنڈااورایجنڈا ہے مگر اقتدارپرست سیاستدان اس نازک وقت میںملکی مفادات کو ترجیح دینے کی بجائے احتجاج کے نام پر سیاسی انارکی کو بڑھاوا دینا اور ملکی سلامتی و ترقی کا راستہ روکنا چاہتے ہیں جس کی ہم مذمت کرتے ہیں ۔