شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی+نامہ نگارخصوصی )وفاقی وزیر میاں جاوید لطیف نے کہا ہے کہ آرمی چیف کی تقرری آئین کے مطابق وزیر اعظم کا مکمل اختیار ہے انشاء اللہ نئے آرمی چیف کی تقرری سنیارٹی اور میرٹ کو مدنظر رکھ کر کی جائے گی عمران خان سٹیک ہولڈر نہیں رہے وہ آرمی چیف کی تقرری کو سیاسی ایشو بنارہے ہیں پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ آرمی چیف کی تقرری کو اس طرح ایشو بنایاگیا اس سے دنیا بھر میں پاکستان کی بدنامی ہو ئی ہے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر میاں جاوید لطیف نے کہا کہ میاں نواز شریف رواں سال میں پاکستان تشریف لا رہے ہیں اور وہ ملکی سیاست میں بھرپورحصہ لیں گے ایک سوال کے جواب میں میاں جاوید لطیف نے کہاکہ نواز شریف کو بیٹے سے تنخواہ نہ لینے جیسے نام نہاد مقدمہ میں سزا دی گئی تھی جو ملک و قوم کے ساتھ بہت بڑا مذاق تھا انہوں نے کہاکہ آئندہ انتخابات اپنے وقت مقررہ پر ہوں گے عمران خان کا قبل از وقت انتخابات کروانے کا مطالبہ بلاجواز ہے عمران خا ن ملک کو خانہ جنگی انارکی کی طرف لے کر جا رہے ہیں ان کے غلط فیصلوں کی وجہ سے آج ملک میں مہنگائی بیروزگاری اور غربت میں اضافہ ہوا ہے ساڑھے 3سال میں ملکی معیشت کا جنازہ نکال دیا گیا اب عمران خان پاک فوج کو نشانہ بناکر جو سیاست کر رہاہے یہ ایک بین الاقوامی سازش کا حصہ ہے دنیا جانتی ہے کہ پاکستان کی فو ج باصلاحیت اور مضبوط ہے اس کو شکست نہیں دی جا سکتی۔ عمران خان کا فوج کو نشانہ بنانے کا مقصد بھارت کو خوش کرنے کے ساتھ ساتھ اس بین الاقوامی سازش کو کامیاب کرنا ہے ۔
آرمی چیف کی تقرری سنیارٹی کو مدنظر رکھ کر کی جائے گی : جاوید لطیف
Nov 14, 2022