پنجگور (این این آئی )پنجگور کے کاروباری شخصیات حاجی عبدالرزاق بلوچ حاجی بہارجان حاجی جمل جان حاجی عبدالحمید حاجی فخرالدہن بلوچ منیراحمد، حاجی منیر بہار، سید محمد، داد جان بلوچ اور دیگر نے پنجگور پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجگور کے ایکسپورٹر اور امپورٹر عدم تحفظ کا شکار ہیں۔ ایک ہفتے سے مسلسل چیدگی روڑ پر ڈکیتی کی وارداتیں ہورہی ہیں جس کی وجہ سے ہمارا کاروبار متاثر ہے۔ وزیر اعلی بلوچستان صوبائی وزیر میر اسداللہ چیف سیکریٹری بلوچستان کمانڈنٹ پنجگور ریفل کمشنر مکران ڈپٹی کمشنرتاجروں کے تحفظ کیلئے اقدام کریں۔ پنجگور کے تاجر سالانہ اربوں روپے ٹیکس ادا کرتے ہیں اسکے باوجود تاجر برادری کو ڈکیتوں کے رحم وکرم پر چھوڑ دیا گیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران 20 سے زائد ٹرالر گاڑیوں کو لوٹ لیا گیا ہے۔ دستک سے سوراپ اور زراعت چیک پوسٹ کے ایریا میں کئی مرتبہ ہماری گاڑیوں کو لوٹا گیا حتکہ گاڑیوں کے بیٹری اور دیگر سامان بھی کھول کر لے گئے انہوں نے کہا کہ ہم قانونی طریقے سے تجارت کررہے ہیں صرف 2021 کو ہم نے ساڑھے تین ارب روپے ٹیکسز کی مد میں قومی خزانے میں جمع کرائے اور ماہانہ کروڑوں روپے سرکار کو ادا کررہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ اس کے باوجود تاجر برادری کے تحفظ کے لئے کوئی مناسب اقدام نہیں کیا جارہا ۔انہوں نے کہا کہ عدم تحفظ کے پیش نظر ہم مجبوراً اپنا کاروبار بند کررہے ہیں اور یہ نقصان صرف ہمیں نہیں ہوگا بلکہ حکومت کو جو کروڑوں روپے ٹیکسز کی مد میں ملتے ہیں وہ بھی کاروبار کی بندش سے متاثر ہونگے اور سینکڑوں مزدور جن میں ڈرائیور کلینرز شامل ہیں بے روزگار ہوجائیں گے انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ پنجگور کے ایکسپوٹر اور امپورٹر کے تحفظ کے لیے فوری اقدام کرے ایسا نہ ہو کہ ہم سڑکوں پر آکر احتجاج کریں۔ انہوں نے کہا کہ چیدگی سے پنجگور تک روڑ کی سہولت نہ ہونے کی وجہ سے ویسے مالی مشکلات کا شکار ہیں گاڑیوں کی ٹوٹ پھوٹ کے ساتھ ساتھ وقت کے نقصان کا بھی سامنا ہے جب سے روڑ پر ڈکیتیوں کا سلسلہ چل پڑا ہے اب تک ہمارے کروڑوں روپے کا سامان ڈاکو لوٹ کر لے گئے ہیں۔انہوں نے چیف جسٹس بلوچستان سے اس صورت حال پر نوٹس لینے کی اپیل کی۔انہوں نے کہا کہ یہ صورت حال الارمنگ ہے سرکار اور یہاں کے عوام کے لیے آج اگر وہ لوگ جو اربوں روپے ٹیکس ادا کرتے ہیں محفوظ نہیں ہیں ایک عام شہری خود کو کیسے محفوظ تصور کرے گا انہوں نے کہا کہ ہم وزیراعلیٰ بلوچستان چیف سیکرٹری کمشنر مکران کمانڈنٹ ایف سی پنجگور سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ چیدگی کے ایکسپوٹر اور ایمپورٹر کے تحفظ کے لیے ضروری اقدام کریں انہوں نے کہا کہ ہم نے اس مسلے پر ضلعی انتظامیہ کو بھی آگاہ کیا ہے وہ وسائل کا رونا روہی ہے کہ میرے پاس گاڑیاں اور چیک پوسٹوں کے لیے اضافی بجٹ نہیں ہے انہوں نے کہا کہ انتظامیہ کے مالی مشکلات دور کرنا حکومتی کی زمہ داری ہے پنجگور انتظامیہ کاروباری لوگوں کو تحفظ دینے میں ناکام ہے۔
ضلعی انتظامیہ ایکسپوٹر ، امپورٹر کے تحفظ کیلئے فوری اقدام کرے :حاجی عبدالرزاق بلوچ
Nov 14, 2022