سابق وزیراعلی بلوچستان کی عبداللطیف شاہوانی  کی عیادت 

Nov 14, 2022


کوئٹہ/ کراچی ( این این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما چیف آف جھالاوان سابق وزیراعلی بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری کی آغاخان ہسپتال آمد گزشتہ دنوں خضدار دھماکہ میں زخمی ہونے والے پیپلز پارٹی کے سینئر رہنماء ملک عبداللطیف شاہوانی کی عیادت کی انکی جلدصحت یابی کیلئے دعاء اور نیگ تمناؤں کا اظہار کیا۔
اس موقع پر چیف آف جھالاوان نواب ثناء اللہ خان زہری نے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان پیپلز پارٹی کے کارکنان ایسے بزدلانہ حرکتوں سے کبھی مرعوب نھی ہونگے ہم خضدار کے پرامن حالات کو کسی صورت خراب کرنے کی اجازت نھی دینگے بڑے قربانیوں کے بعد خضدار کے عوام کو امن میسر آیاہے سماج دشمن عناصر کو جھالاوان کی پر امن فضاء ہضم نہیں ہورہاہے اس لیئے وہ بدامنی پھیلانے کی کوشش کررہے ہیں ہمارے ہوتے وہ اپنے ناپاک عزائم میں کبھی کامیاب نھی ہونگے۔نوابزادہ میر شاہجہان زہری میر عبدالنبی زہری پرسنل سیکریٹری میر خان محمد زہری میرزیرک زہری چیف آف جھالاوان نواب ثناء اللہ خان زہری کے ہمراہ تھے۔اس موقع پر پولیٹکل سیکریٹری نواب زہری میر عبدالکبیر قمبر مینگل میر فیصل زہری ڈاکٹر مولابخش مینگل سمیت بڑی تعداد میں لوگ موجود تھے

مزیدخبریں