کوئٹہ( این این آئی)پاک افغان سرحد چمن پر غیر قانونی طور پر بارڈر کراس کرنے کی کوشش کرنے والے افراد اور سیکورٹی فورسز میں فائرنگ کا تبادلہ ایک اہلکار شہید دو زخمی ہوگئے۔ سیکورٹی فورسز ذرائع کے مطابق اتوار کو چمن میں پاک افغان سرحد پر باب دوستی کے قریب نامعلوم مسلح افراد کی جانب سے غیر قانونی طور پر سرحد پار کرنے کی کوشش کی گئی جس پر سیکورٹی فورسز کی جانب سے انہیں روکنے پر مسلح افراد نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں ایک سیکورٹی اہلکار رحمت اللہ شہید جبکہ دو زخمی ہوگئے ۔