عمران خان کے زخموں کا معائنہ، شوکت خانم اسپتال کے ڈاکٹروں نے دوبارہ پٹی کردی

Nov 14, 2022 | 22:03

ویب ڈیسک

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی ٹانگوں پہ لگنے والی گولیوں کے زخموں کا شوکت خانم اسپتال کے ڈاکٹروں کی ٹیم نے معائنہ کیا اور دوبارہ پٹی کی۔پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما عثمان ڈار نے اس حوالے سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ’ٹویٹر‘ پر بیان دیتے ہوئے ڈاکٹروں کی جانب سے سابق وزیراعظم کے زخموں کے معائنے کی ویڈیو بھی شیئر کی ہے جو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔عمران خان کے حوالے سے جاری کردہ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ٹانگوں پر تین گہرے زخم لگے ہوئے ہیں جن کا ڈاکٹروں کی ٹیم معائنہ کر رہی ہے۔

مزیدخبریں