سائفر کیس: عمران کی اہلیہ‘ بہنوں‘ بھانجے کی دوران ٹرائل عدالت آنے کیلئے درخواست دائر

Nov 14, 2023

اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) آفیشل سیکرٹ ایکٹ خصوصی عدالت میں اڈیالہ جیل میں ہونے والی سائفرکیس کی سماعت کے دوران چیئرمین پی ٹی آئی کی اہلیہ، تین بہنوں اور بھانجے کی دوران ٹرائل کمرہ عدالت موجودگی کی اجازت کیلئے درخواست دائرکر دی گئی۔ چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل شیراز احمد رانجھا کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں کہا گیا ہے کہ گذشتہ سماعت پر عدالت نے ملزمان کے پانچ پانچ فیملی ممبران کو دوران سماعت کمرہ عدالت آنے کی اجازت دینے کی جیل حکام کو ہدایت کی۔ منگل کے روز سماعت کے دوران چیئرمین پی ٹی آئی کی اہلیہ، تینوں بہنوں اور بھانجے کو کمرہ عدالت موجود رہنے کی اجازت دی جائے۔

مزیدخبریں