لاہور (خبر نگار) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس سلطان تنویر احمد نے سابق وزیر اعلیٰ پرویز الٰہی کے خلاف پنجاب اسمبلی بھرتیاں کیس میں اینٹی کرپشن عدالت کی جانب سے ضمانت و اپس لینے کے فیصلے کیخلاف درخواست پر سماعت بغیر کارروائی 23 نومبر تک ملتوی کر دی۔ عدالت نے درخواست پر فریقین کے وکلا کو دلائل کیلئے طلب کر رکھا ہے۔ جسٹس سلطان تنویر نے عدالتی حکم کے باوجود پرویز الٰہی کو بحفاظت گھر نہ پہنچانے اور گرفتار کرنے پر پولیس افسران کے خلاف توہین عدالت کیس میںآئی جی اسلام آباد اور چیف کمشنر اسلام آباد کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے، عدالت نے آئی جی اسلام آباد اور چیف کمشنر اسلام آبادکے پیش نہ ہونے پر اظہار برہمی کیا ، عدالت نے درخواست گزار کے وکیل کو انکوائری رپورٹ کا جائزہ پیش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے 16 نومبر کو درخواست گزار کے وکیل سے جواب الجواب طلب کر لیا۔ عدالت نے درخواست گزار کے وکیل عامر سعید راں کے پیش نہ ہونے پر ناراضگی کا اظہار کیا۔