سانحہ جڑانوالہ‘ ہائیکورٹ نے پنجاب حکومت کی رپورٹ غیر تسلی بخش قرار دےدی 

Nov 14, 2023

لاہور (خبر نگار) ہائیکورٹ کے جسٹس عاصم حفیظ نے سانحہ جڑانوالہ پر جوڈیشل کمشن نہ بنانے پر جمع کرائی گئی رپورٹ کو غیرتسلی بخش قرار دے دیا۔ عدالت نے سرکاری وکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے ریمارکس دئیے کہ میں نے رپورٹ پڑھ لی ہے۔ رپورٹ غیر تسلی بخش ہے۔ جوڈیشل کمشن بنانے کی درخواستوں کو خارج نہیں کیا جا سکتا، اگر آپ اپنی رپورٹ پر نظرثانی کرنا چاہتے ہیں تو کر سکتے ہیں، اگر آپ جمع کروائی گئی رپورٹ پر قائم ہیں تو عدالت حکم جاری کر دے گی۔ بشپ آزاد مارشل و دیگران نے مﺅقف اختیار کیا کہ پنجاب حکومت کی رپورٹ حقائق کے منافی ہے۔ عدالت سانحہ جڑانوالہ پر جوڈیشل کمشن بنانے کا حکم جاری کرے، مزید سماعت 20 نومبر کو ہو گی۔

مزیدخبریں