چکوال (نیٹ نیوز) تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سابق رکن قومی اسمبلی سردار ذوالفقار علی خان نے پارٹی سے علیحدگی کا اعلان کردیا۔ چکوال سے رکن قومی اسمبلی رہنے والے سردار ذوالفقار علی خان نے ایک ویڈیو پیغام جاری کیا ہے، جس میں 9 مئی کے واقعات کو قابل مذمت قرار دیا۔انہوں نے کہا ہم نے ہمیشہ عوامی خدمت کی سیاست کی، کافی انتظار کیا پارٹی کی اداروں سے ٹکراو کی پالیسی میں فرق آئے گا لیکن ایسا نہیں ہوسکا۔سابق رکن اسمبلی نے مزید کہا کہ دوستوں اور سپورٹرز کےساتھ مشورے کے بعد پی ٹی آئی سے علیحدگی اختیار کر رہا ہوں۔