ازبک نائب وزیر اعظم ڈاکٹر جمشید دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے

اسلام آباد (خبرنگار خصوصی) ازبکستان کے نائب وزیر اعظم ڈاکٹر جمشید خدجایف دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے۔ وزارت تجارت کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق نگران وفاقی وزیر برائے تجارت ڈاکٹر گوہر اعجاز سمیت اعلی حکام نے نائب وزیر اعظم ڈاکٹر جمشید خدجایف کا نور خان ائیر بیس پر استقبال کیا۔ نگران وفاقی وزیر ڈاکٹر گوہر اعجاز سے ملاقات میں ازبکستان کے نائب وزیر اعظم نے کہا ان کے حالیہ دورے کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تجارت اور سرمایہ کاری سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کو فروغ دینا ہے ۔ ڈاکٹر گوہر اعجاز نے ملاقات میں کہا کہ پاکستان اور ازبکستان کے درمیان کئی سالوں سے قریبی اقتصادی تعلقات قائم ہیں اور دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تجارت گزشتہ تین سالوں میں 27 ملین امریکی ڈالر سے بڑھ کر 126 ملین امریکی ڈالر تک پہنچ گئی ہے جو اب بھی اپنی حقیقی قدر سے بہت کم ہے اور اس میں اضافے کے لیے کوششیں کی جارہی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر خدجایف کے دورے سے پاکستان اور ازبکستان کے درمیان دو طرفہ تجارتی اور سرمایہ کاری کے تعلقات کو مزید تقویت ملے گی۔ 

ای پیپر دی نیشن