غزہ+لندن( نوائے وقت رپورٹ+عارف چودھری) اسرائیلی حملوں سے غزہ پٹی میں اب تک شہید افراد کی تعداد 12 ہزار69 ہوگئی ہے۔ اب تک 4 ہزار 630 بچے اور 3 ہزار 130 خواتین بھی جاں بحق ہوگئی ہیں۔اسرائیل کے سینئر سفارت کار نے کہا ہے کہ غزہ میں حکمران حماس کے خلاف جنگ سے ہونے والے انسانی نقصان پر عالمی سطح پر دباو¿ بڑھ رہا ہے لیکن توسیع کے لیے قانونی جواز ہے۔وزارت خارجہ کے ترجمان کےمطابق انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی دباو¿ عروج تک پہنچنے تک ہمارے پاس دو یا 3 ہفتے ہیں لیکن وزارت خارجہ قانونی جواز پیدا کرنے کے لیے کوشش کر رہی ہے اور جنگ جب تک ضروری ہو جاری رہے گی۔القدس ہسپتال کے اطراف میں اسرئیلی فوج کی شیلنگ، دھماکوں کی آوازیں ، فائرنگ کی آوازءاس وقت بھی شدید فائرنگ ہو رہی ہے جہاں اسرائیلی فوج کی گاڑیاں بھی موجود ہیں۔ صیہونی فوج کا21 مسلح فلسطینی شہید کرنے کا دعوی۔ خان یونس میں ایک گھر پر بمباری سے 7 فلسطینی شہید جبکہ متعدد زخمی ہوگئے ۔ القدس بریگیڈ نے کہا ہے کہ غزہ مےں جنوب مغرب میں اسرائیلی ٹہنک تباہ کر رہا ہے۔ اسرائیلی فورسز نے اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ اس نے لبنان میں حزب اللہ کے ٹھکانوں پر پر متعدد حملے کیے ہیں۔وال اسٹریٹ جرنل نے رپورٹ میں بتایا ہے کہ اسرائیلی عہدیدار نے کہا ہے کہ حالیہ دنوں میں اسرائیل اور لبنان کے حزب اللہ کے درمیان بڑے پیمانے پر جنگ کا امکان بڑھ گیا ہے رپورٹ میں بتایا گیا کہ غزہ پٹی کے بڑے ہسپتالوں میں سہولیات ختم ہو رہی ہے جہاں ڈاکٹروں کا کہنا ہے ہزاروں شہریوں نے پناہ لی ہوئی تھی اور مریض بھی دم توڑ رہے ہیں۔اسرائیلی عہدیدار نے کہا کہ اگر بڑے پیمانے پر بحران پیدا ہوگیا تو وہ حزب اللہ کے مضبوط مراکز تباہ کردیں گے۔فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کے ادارے نے خبردار کیا ہے کہ ایندھن کی قلت کی وجہ سے غزہ میں اس کی کارروائیاں دو دن کے اندر بند ہو جائیں گی۔ یورپی کمشنر برائے کرائسز منیجمنٹ جینز لینارسک نے کہا کہ ’ہنگامی بنیادوں پر انسانی ہمدردی کے تحت وقفوں کی وضاحت اور ان احترام ضروری ہے۔‘انہوں نے کہا کہ ’ایندھن اندر جانے کی ضرورت ہے ۔ فلسطینی وزارت صحت کے ترجمان اشرف القدرہ نے بتایا ہے کہ گزشتہ تین دنوں کے دوران غزہ کے الشفا ہسپتال کے کم از کم 32 مریض دم توڑ چکے ہیںاشرف القدرہ نے مزید کہا کہ مرنے والوں میں تین قبل از وقت پیدا ہونے والے بچے بھی شامل ہیں۔ وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے غزہ کی سنگین تر صورت حال کے پیش نظر قطری وزیر اعظم محمد بن عبدالرحمان الثانی سے رابطہ کر کے اسرائیلی یرغمالیوں کے غزہ سے فوری اور محفوظ انخلا کے معاملے پر بات چیت کی ہے۔ چین نے غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے۔ چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ما¶تگ نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ تنازعہ میں انسانی صورتحال انتہائی سنگین ہو گئی ہے۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل نے مطالبہ کیا ہے کہ یورپی یونین ممالک غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کریں۔ ایران نے کہا ہے کہ خطے کی جنگ میں توسیع نہیں چاہتے۔ امریکی محکمہ خارجہ اور انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ ایجنسی (یو ایس ایڈ) کے درجنوں عہدیداران نے ایک اندرونی میمو پر دستخط کیے ہیں، جس میں غزہ میں فلسطینیوں کی زندگیوں کو اہمیت نہ دینے پر وائٹ ہاو¿س پر تنقید کی گئی ہے۔ برطانوی روزنامے دی گارڈین کی رپورٹ کے مطابق ایک امریکی عہدیداران نے اس میمو پر دستخط کرتے ہوئے غزہ جنگ کے حوالے سے صدر جو بائیڈن کی حکمت عملی کی مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وائٹ ہاو¿س اس جنگ کو روکنے کے لیے تیار نہیں۔میمو میں امریکی صدر پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ وہ غزہ میں اسرائیلی جنگی جرائم کو روکنے میں ناکام رہے ہیں۔برطانیہ میں بھارتی نژاد اور متنازع وزیر داخلہ سویلا بریورمین کو ان کے عہدے سے ہٹا دیا گیا اور اب ان کی جگہ ممکنہ طور پر سیکرٹری خارجہ جیمز کلیورلی لیں گے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق وزیراعظم رشی سونک نے وزیر داخلہ بریورمین کو حکمراں جماعت کے ارکان کی جانب سے شدید دباو کے بعد عہدے سے برطرف کردیا۔برطانوی وزیراعظم رشی سوناک جو کہ بھارتی نڑاد ہیں ان کے لیے اپنی وزیر داخلہ بریورمین جو ان کی ہم وطن بھی ہیں، کو عہدے سے ہٹانا مشکل فیصلہ تھا لیکن کنزرویٹو پارٹی کے ارکان کے آگے رشی سوناک کی ایک نہ چلی۔برطانوی وزیراعظم رشی سونک نے کابینہ میں اعلیٰ سطح پر رد و بدل کرتے ہوئے سویلا بریورمین کی جگہ جیمز کلیوری کو وزیر داخلہ مقرر کر دیا گیا جبکہ سابق برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون کو وزیر خارجہ تعینات کر دیا۔ دفتر برطانوی وزیراعظم 10 ڈاو¿ننگ اسٹریٹ کی جانب سے سوشل میڈیا پر جیمز کلیوری کو وزیر داخلہ بنائے جانے کی تصدیق بھی کی گئی ہے۔
القدس ہسپتال کے باہر بمباری، بچوں سمیت 69 شہید، اسرائیلی ٹینک تباہ
Nov 14, 2023