نرسنگ سلیبس‘ذیابیطس مضمون و سپیشلائزیشن ڈپلومہ وقت کی ضرورت‘ پروفیسر الفرید ظفر

لاہور(نیوز رپورٹر)پرنسپل پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹیٹیوٹ پروفیسر ڈاکٹر سردار محمد الفرید ظفر نے کہا ہے کہ پاکستان ذیابیطس کے لحاظ سے تیسرے نمبر پر آ گیا جو انتہائی تشویشناک امر ہے۔ پنجاب حکومت سے اپیل کی کہ ؒنرسنگ سلیبس میں ذیابیطس کے مریضوں کی نگہداشت و مینجمنٹ سے متعلق مضمون شامل کیا جائے اورذیابیطس سپیشلائزیشن ڈپلومہ کا اجراء وقت کا اہم تقاضا ہے۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے لاہور جنرل ہسپتال میڈیکل یونٹ تھری کے زیر اہتمام عالمی یوم ذیابیطس کی مناسبت سے منعقدہ آگاہی سیمینار کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ پروفیسر غیا ث النبی طیب، پروفیسر اسرار الحق طور، ایم ایس پروفیسر ڈاکٹر ندرت سہیل، ڈاکٹر غیاث الحسن نے بھی سیمینار سے خطاب کیا اور نوجوان ڈاکٹرز کو ذیابیطس کے مریضوں کے جدید طریقہ علاج بارے آگاہی دی۔اس موقع پر ڈاکٹر حافظ احسان اللہ نوجوان ڈاکٹرز،نرسز اور پیرا میڈیکل سٹاف کی بڑی تعداد موجود تھی۔ 

ای پیپر دی نیشن