ایل ڈی اے کا غیرقانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن‘ متعدد مسمار کردیں

لاہور(خبرنگار)کمشنر لاہور و ڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاوا کی ہدایت پر ایل ڈی اے ٹیموں نے گزشتہ روز جوہر ٹاﺅن ،واپڈا ٹاﺅن، پائن ایونیو، اور ملحقہ علاقوں میںغیرقانونی تعمیرات /کمرشل عمارتوں کے خلاف کارروائی کی۔ ایل ڈی اے ٹیموں نے آپریشن کے دوران متعدد غیرقانونی تعمیرات و کمرشل املاک مسمارو سربمہر کر دیں۔ایل ڈی اے عملے نے پلاٹ نمبر 58 بلاک ای، جوہر ٹاو¿ن کی پہلی منزل پر غیر قانونی اضافہ/تبدیلی مسمار کر دی۔پلاٹ نمبر 87 اے بلاک بی، پی سی ایس آئی ار سوسائٹی میں غیرقانونی کمرشل دکانیں اور ان میں غیرقانونی اضافہ/ تبدیلی کر نے پرسربمہر کر دیں۔ پلاٹ نمبر 6 بلاک ای ،واپڈا ٹاو¿ن رہائشی عمارت میں غیرقانونی اضافہ /تبدیلی کرنے اور پراپرٹی کو غیرقانونی کمرشل استعمال کر نے پر مسمارکر دیا۔ پائن ایونیو میں ماربل شاپ کے قریب پر غیر قانونی تعمیر مسمار کر دی۔پلاٹ نمبر 72 ڈی، واپڈا ٹاو¿ن میں لفٹ باکس کومسمار کر دیا۔ پائن ایونیو میں غیرقانونی کمرشل ماربل شاپ سیل کر دی۔آپریشن چیف ٹاﺅن پلانر ٹو اظہر علی کی زیر نگرانی ڈائریکٹر ٹاﺅن پلاننگ زون فور نے کیا۔ 

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...