لاہور ( خصوصی نامہ نگار ) سیکرٹری اوقاف ڈاکٹر طاہر رضابخاری نے مزار ِ اقبال کے دورہ کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مزارِ اقبال عظیم قومی ورثہ، اس کی تزئین ِ نو کےلئے جامع حکمت عملی طے کرلی، وزیر اعلیٰ پنجاب کے ویژن کے مطابق مزار کی کنزرویشن اور ریسٹوریشن کےلئے فزیبلٹی سٹڈی اورپلاننگ پراسیس جاری ہے۔ اس ضمن میں والڈ سٹی آف لاہور اتھارٹی اور آرکیالوجی ڈیپارٹمنٹ کی فنی معاونت سے رواں ہفتے میں پی سی۔ I مکمل کر کے، معاملہ منظوری کےلئے مجاز اتھارٹی کو ارسال کردیا جائےگا۔ اس موقع پر ڈائریکٹر والڈ سٹی آف لاہور اتھارٹی نجم ثاقب، ایڈ منسٹریٹر اوقاف بادشاہی مسجد محمد علی خان ودیگر موجود تھے۔