لاہور(کلچرل رپورٹر) ادارہ کتاب قبیلہ کے زیر اہتمام نامور شاعر ادیب،محقق 12 کتابوں کے مصنف ایم آر شاہد کے ساتھ ایک ادبی نشست ہوئی۔ ایم آر شاہد نے میزبان نامور قانون دان، مصنف، بختیار علی سیال کو اپنی کتاب"لاہور میں مدفون مشاہیر" پیش کی۔ ایم آر شاہد نے کہا کہ ادب معاشرے کےلئے آکسیجن کا کام کرتا ہے۔ سینئر ممبر پاکستان رائٹرز گلڈ نذر بھنڈر نے کہا کہ ایم آر شاہد نے قومی ورثہ کے متعلق کام کر کے ادباء پر احسان کیا ہے۔ پروفیسر محمد مظہر عالم نے علامہ اقبال کی شخصیت پر روشنی ڈالی۔نشست کے دوسرے مرحلے میں شعراءعلی شاہد، عارف حسین، نجمہ شاہین، غلام شبیر آباد، محمد احمد، صاحبزادہ محمد اسلم، حمید فاروق آبادی، صدر مجلس اور مہمان خصوصی ایم آر شاہد نے اپنا کلام سناکر داد سمیٹی۔