ایوان بالا کا اجلاس چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی کی زیرصدارت پارلیمنٹ ہاوس میں منعقد ہوا اجلاس میں آرمی کورٹس میں سویلین ٹرائل بابت قرارداد پر بھی ایوان میں اراکین کے مابین گرما گرمی ہوئی بعدازاں قرارداد منظور کر لی گئی۔ سینیٹر مشتاق احمد نے قرارداد کی مخالفت کی قائد ایوان سینیٹر اسحاق ڈار نے ایوان میں گفتگو کرتے ہوئے طالبان کیساتھ ماضی میں تعلقات بڑھانے پر نام لئے بغیر شدید تنقیدکی افغان شہریوں کی پاکستان سے بیدخلی کے طریقہ کار پر بھی اراکین کی جانب سے تحفظات کا اظہار کیا گیا۔ سینیٹر کامران مرتضی نے افغان باشندوں کو پاکستان میں لانے کیلئے باقائدہ طریقہ کار نہ اپنائے جانے کی نشاندہی کی جبکہ نگران وفاقی وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے اراکین کی جانب سے افغان باشندوں کی بیدخلی کے حوالے سے تحفظات پر ایوان کو اعتماد میں لیا اراکین کی جانب سے استحقاق کی تحریک بھی منظورکی گئی۔ سینیٹر مشتاق احمد حسب سابق ایوان میں جارحانہ انداز اپنائے رہے۔ آرمی کورٹس میں سویلین کے ٹرائل کی قرارداد پر بھی ایوان میں خوب گرجے برسے، بعد ازاں چیئرمین سینٹ نے اجلاس آج دن دس بجے تک ملتوی کر دیا۔