لاہور(نامہ نگار)سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ نے کہا ہے کہ لاہور پولیس سماج دشمن عناصر کے خلاف مسلسل متحرک ہے۔گذشتہ 24گھنٹوں میں اے کیٹیگری کے8،بی کیٹیگری کے 52اشتہاری مجرمان جبکہ اے کیٹیگری کے13اور بی کیٹیگری کے65عدالتی مفرور گرفتار کئے گئے ہیں۔بلال صدیق کمیانہ نےاپنے بیان میں کہا کہ اے کیٹیگری کے 9ٹارگٹ آفینڈرز اور بی کیٹیگری کے16ملزمان کی گرفتار ی عمل میں لائی گئی ہے۔مختلف کارروائیوں کے دوران2کاریں، 28موٹر سائیکلیں، ایک تولہ سونا،5موبائل فونزجبکہ 3لاکھ 80ہزار روپے کی نقدی برآمد کی گئی ہے۔ قانون شکن عناصر کے خلاف مختلف کارروائیوں میں 26پسٹلز،2گنز اور ایک کلاشنکوف برآمد کی گئی ہے۔