لاہور(کامرس رپورٹر) نبیل پرویز کیانی سی ای او جی این انٹرپرائزز نے گریس انٹرنیشنل ری ہبلیٹیشن اینڈ ویلفیئر سنٹر کا دورہ کیا اور وہاں پر موجود نشہ کے عادی افراد کے حوالے سے ڈاکٹر ظفر میاں نے انہیں ادارہ کی کارکردگی کے حوالے سے بریفنگ دی۔ انہوں نے ادارہ کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ ادارہ نشہ کے مریضوں کے علاج کیلئے بین الاقوامی سطح کی سہولیات فراہم کر رہا ہے۔ یہ بہت بڑا کام ہے۔ یہاں پر یہ دیکھ کر خوشی ہوئی کہ نشہ کے عادی افراد کو بہترین سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔