اردنی پارلیمنٹ کا اسرائیل کےساتھ معاہدوں پر نظرثانی کا فیصلہ

غزہ (نیٹ نیوز) اردن کی پارلیمنٹ نے غزہ کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر اسرائیل کےساتھ معاہدوں پر نظرثانی کا فیصلہ کیا ہے اور اس ضمن میں قانونی کمیٹی کوضروری سفارشات مرتب کرکے حکومت کو پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق اردنی پارلیمنٹ کے سپیکر احمد الصفدی نے پارلیمنٹ کے اجلاس کے دوران غزہ میں نسل کشی اور جنگی جرائم پر اسرائیلی حکام کے احتساب کےلیے ضروری کارروائی کی ہدایت کی۔انہوں نے قانونی کمیٹی سے کہا وہ سرکاری چینلز کے ذریعے بین الاقوامی فوجداری عدالت کے سامنے شکایت درج کرانے کا فریم ورک تیار کرے اور مسلم و عرب ممالک کے پارلیمانی اداروں کو اس سے آگاہ کرے۔ 

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...