لاہور‘کاہنہ‘ فیروز والہ ‘نارنگ منڈی(نامہ نگار ان‘نمائندہ نوائے وقت) چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں کو لاکھوں روپے کی نقدی‘ زیورات اور دیگر قیمتی اشیاءسے محروم کردیا ۔تفصیلات کے مطابق ہنجروال میں 3 ڈاکوو¿ں نے عمار کے سٹور میں گھس کر اسلحہ کے زور پر 8 لاکھ ‘موبائل فون دیگر سامان لوٹ لیا، مانگا منڈی میں عمر سے 3 لاکھ‘ موبائل فون، شاہدرہ میں ندیم سے 2 لاکھ ‘موبائل فون، کوٹ لکھپت میں تنویر سے 2 لاکھ 20 ہزار‘ موبائل فون، راوی روڈ میں شاہد سے 4 لاکھ ‘ موبائل فون، نصیر آباد میں جاوید سے 2 لاکھ 60 ہزار ‘ موبائل فون، غازی آباد میں عنصر سے 3 لاکھ ‘ موبائل فون، ٹاو¿ن شپ میں ساجد سے 9ہزار‘ موبائل فون لوٹ لیا اورفرار ہوگئے ۔چوروں نے ڈیفنس، مانگا منڈی، اقبال ٹاو¿ن اورمزنگ میں سے کاریں جبکہ نیو انارکلی، سمن آباد، لاری اڈا، شادمان، نشتر کالونی،کاہنہ،شادمان اور اسلام پورہ میں سے موٹرسائیکلیں چوری کرلی ۔فیروزوالہ‘ مرید کے نارووال روڈ پر ڈکیتی کی واردات کے دوران مزاحمت پر ڈاکوو¿ں نے فائرنگ کر کے بس ڈرائیور معظم علی کو ہلاک کر دیا ڈاکو فرار ہو گئے ۔کاہنہ ‘نشترکالونی کے علاقہ کماہاں رنگ روڈپل سےدو موٹرسائیکل سوارڈاکوو¿ں نے صوفی گھی کی سپلائی وین سے ساڑھے تین لاکھ روپے لوٹ لئے جبکہ سپلائی وین چھیننے کی کوشش میں ناکامی پر سیل مین اورڈرائیورکوتشددکانشانہ بناکرفرارہوگئے۔نارنگ شہر میں چوری کی واردات نامعلوم چور لاکھوںروپے ‘ زیوارت موبائل لے اڑے ۔