گاڑی 110 کی سپیڈ پر تھی‘ 6 متوفیان کی گاڑی سے ٹکرا گئی: کم عمر ملزم کا اعترافی بیان

Nov 14, 2023

لاہور (نامہ نگار) ڈیفنس کے علاقے میں کم عمر ڈرائیورکی گاڑی کی ٹکر سے چھ افراد کی ہلاکت کے معاملہ میں کمسن ملزم کا پولیس کو دیا جانے والا ویڈیو بیان سامنے آیا ہے۔اسے گاڑی چلاتے ہوئے ایک سال کا عرصہ ہو گیا ہے۔ وہ اپنے دوستوں کے ہمراہ کھانا کھانے نکلا تھا، گاڑی ایک سو دس کی سپیڈ پر تھی کہ اچانک سامنے سے گاڑی آ گئی۔ میری کار سیدھی متوفیان کی کار سے جا ٹکرائی۔
 جس کے نتیجے میں ہلاکتیں ہوئیں۔ علاوہ ازیں سی ٹی او لاہور مستنصر فیروز نے کہا کہ کم عمر ڈرائیور کی وجہ سے 6 معصوم جانیں ضائع ہوئیں۔ بطور سی ٹی او میری ذمہ داری ہے کہ اس طرح کے حادثات کو مستقبل میں روکا جائے۔ اس حادثے سے پہلے کم عمر ڈرائیور کو چالان کیا جاتا تھا۔ اب کم عمر ڈرائیورز کےخلاف ایف آئی آر درج ہو گی۔کم عمر ڈرائیورز سرکاری نوکری، ویزہ کیلئے اہل نہیں ہوں گے۔ کم عمر ڈرائیورز کو تعلیمی اداروں میں داخلے کیلئے نااہل قرار دیا جائے گا۔ والدین اپنی ذمہ داری نبھائیں اور اپنے کم عمر بچوں کو ڈرائیونگ کی اجازت ہرگز مت دیں۔

مزیدخبریں