نشئی نے ڈیڑھ سالہ بیٹی کے سینے پر پاوں رکھ کر اسکی جان لے لی

 فیصل آباد (آئی این پی ) فیصل آباد کے علاقے جڑانوالہ روڈ پر نشے کی حالت میں والد نے ڈیڑھ سالہ بیٹی کو سینے پر لات مار کر قتل کر دیا۔ پولیس نے بچی کی والدہ زرینہ بی بی کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا ہے اور ملزم کو گرفتار کرکے قانونی کاروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ بچی کی والدہ کے مطابق اسکا شوہر محمد عمیر نشے کا عادی ہے جس نے اسکو مار پیٹ کرکے ایک ماہ قبل گھر سے نکال دیا تھا اور وہ اپنے والد کے گھر مقیم ہے۔ 

ای پیپر دی نیشن