گوجرانوالہ لاہور (نمائندہ خصوصی+ این این آئی) گوجرانوالہ الیکٹرک پاور کمپنی ریجن میں بجلی چوروں کے خلاف گرینڈ آپریشن بھرپور طریقے سے جاری ہے۔ مزید 25 افراد بجلی چوری کرتے پکڑے گئے۔ مجموعی تعداد 2842 ہو گئی۔ 2800 کے خلاف مقدمہ درج اور 1984گرفتار، بجلی چوروں کو 22کروڑ 59 لاکھ روپے سے زائد کے جرمانے۔ چیف ایگزیکٹو انجینئر محمد ایوب نے کہا کہ ہمارے بچے کے مستقبل کے ساتھ کھیلنے والے بجلی چوروں کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی پر عمل کرتے ہوئے ریجن بھر میں دن اور رات کے فرق کے بغیر کارروائیوں کا سلسلہ آخری بجلی چور کے خاتمہ تک جاری رہے گا۔ دریں اثنا سوئی ناردرن کے تحت پنجاب، خیبر پی کے اور اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں گیس چوری کے خلاف جاری کریک ڈاﺅن کے دوران مزید 87 گیس کنکشن منقطع کر دیئے۔ 128 انڈر بلنگ کیسز اندراج/ پروسیس کر دیئے گئے جبکہ 45 لاکھ سے زائد کے جرمانے عائد کیے گئے۔ سوئی ناردرن گیس نے لاہور میں گیس کے غیر قانونی استعمال پر 6 گھریلو کنکشن منقطع کیے گئے جبکہ کمپریسر کے استعمال پر 12کنکشن منقطع کیے۔ فیصل آباد میں ریجنل ٹیم نے کریک ڈان کے دوران 10 انڈر بلنگ کیسز پروسیس/ اندراج کیے گئے۔ ٹیم نے کارروائی کے دوران سیالکوٹ میں 1لاکھ 80ہزار کے جرمانے بھی عائد کیے گئے۔ شیخوپورہ میں گیس کے غیر قانونی استعمال پر 16کنکشن منقطع اور37 انڈر بلنگ کیسز پروسیس/ اندراج کیے گئے۔ 29لاکھ سے زائد کے جرمانے بھی عائد کیے گئے۔
گیپکو ریجن: مزید 25 بجلی چور پکڑے گئے، 87 گیس کنکشن منقطع
Nov 14, 2023