پشاور(بیورورپورٹ)پشاور کے علاقہ بڈھ بیر میں دستی بموں اور جدید ہتھیاروں سے لیس دہشت گردوں نے فیڈرل انٹیلی جنس ایجنسی کے اہلکار کی رہائشگاہ پر حملہ کردیا جس کے نتیجہ میں مکان کو جزوی نقصان پہنچا تاہم اہل خانہ محفوظ رہے، ملزمان واردات کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرکے تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔ ذرائع کے مطابق گزشتہ روز نامعلوم دہشت گردوں نے آئی بی اہلکار محمد معین ولد عبد الاکبر ساکن شہاب خیل کی رہائشگاہ پر دستی بموں سے حملہ کیا جس کے نتیجہ میں ایک بم زوردار دھماکہ سے پھٹ گیا جبکہ دوسرا پھٹ نہ سکا، دھماکہ کے نتیجہ میں مکان کو جزوی نقصان پہنچا جبکہ اہل خانہ محفوظ رہے۔ ذرائع کے مطابق ملزمان نے فرار ہوتے وقت جدید ہتھیاروں سے فائرنگ بھی کی جس کے نتیجہ میں گھر کے مین گیٹ اور دیواروں کو بھی نقصان پہنچا۔