بھاگٹانوالہ (نامہ نگار) امیر مرکزی جمعیت اہل حدیث سینیٹر پروفسر ساجد میر نے چک 30 جنوبی میں الرحمت ویلفیئر ٹرسٹ ہسپتال کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا انسانیت کی خدمت کرنا اجر عظیم ہے، جو لوگ انسانیت کی خدمت کرتے ہیں ان کی دنیا میں بھلائی اور آخرت میں ذریعہ نجات ہے۔ انہوں نے حاجی محمد اشرف، حاجی محمد اسلم زاہد کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ آپ کی خوش قسمتی ہے کہ آپ کا مال اللہ تعالیٰ نے انسانیت کی خدمت کے لیے پسند کیا ہے۔ اس موقع پر چوہدری امجد، چوہدری عبد الحفیظ رشید، پروفیسر ڈاکٹر محمد حماد لکھوی، مولانا حافظ محمد شریف، مولانا سرفراز احمد، حافظ عبدا لماجد سلفی، مولانا سید محمد سبطین شاہ، میاں محمد بلال طارق، میاں فضل حق شانی، مولانا محمد یعقوب سمیت علاقہ بھر کی کثیر تعداد میں عوام نے شرکت کی۔