فلسطینیوں کی نسل کشی، جنگی جرائم پر عالمی برادری خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے: چودھری سرور 

لاہور (خصوصی نامہ نگار) پاکستان مسلم لیگ کے چیف آرگنائزر چوہدری سرور نے کہا ہے کہ اسرائیل فلسطینیوں کی نسل کشی اور جنگی جرائم کا مرتکب ہو رہا ہے لیکن عالمی برادری خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے ،اسلامی تعاون تنظیم کے اجلاس میں پاکستان نے کیا موقف اپنایا اور کیا تجویز دی ہے اس کی کچھ خبر نہیں، اگر پاکستانی پاسپورٹ پر سفر ممکن ہوتا تو بیشک بمباری بھی ہو رہی ہوتی میں اپنے فلسطینی بھائیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے وہاں موجود ہوتا، پاکستانیوں نے صحت اور تعلیم سمیت ہر شعبے میں دنیا میں اپنا سکہ منوایا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے پاکستان مسلم لیگ لاہور کے جنرل سیکرٹری ندیم پہلوان کے ہمراہ ورلڈ برج کنسلٹنٹ کی تیسری برانچ کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ چوہدری سرور نے سی ای او ورلڈ برج کنسلٹنٹ مرزا سرفراز بیگ کو مبارکباد دیتے ہوئے ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ چوہدری محمد سرور نے کہا کہ لندن کا میئر پاکستانی ہے۔ سکاٹ لینڈ کے وزیر اعظم کا تعلق پاکستان سے ہے۔ سکاٹ لینڈ کے قائد حزب اختلاف کا تعلق پاکستان سے ہے، وہ فلسطینیوں کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑے ہیں اور انہیں کوئی ڈر اور خوف نہیں۔ ہمیں شرمندگی ہوتی ہے ہم مسلمان ملک ہیں۔ فلسطین میں جو ظلم بربریت ہو رہی ہے نہتے معصوم بچوں کا قتل عام ہو رہا ہے۔ نسل کشی ہو رہی ہے، جنگی جرائم ہو رہے ہیں اس پر او آئی سی کا رد عمل کیا ہے۔ میرا دل دکھتا ہے کہ ابھی تک یہ نہیں پتہ چلا پاکستان نے او آئی سی میں کیا مﺅقف اپنایا اس نے وہاں کیا تجویز دی ہے۔ کوئی تجویز دی جانی چاہیے تھی بیشک وہ منظور ہوتی یا نہ ہوتی۔ ترکی نے ایران نے جو تجویز دی ہے اس کا تو پتہ ہے لیکن یہ نہیں پتہ چلا کہ پاکستان نے کیا تجویز کی ہے جو ہمارے لئے بڑی شرمندگی کا باعث ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...