اسلام آباد (نمائندہ خصوصی + نوائے وقت رپورٹ) سیکرٹری اطلاعات پیپلزپارٹی فیصل کریم کنڈی نے بیان مےں کہا ہے کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا شاندار استقبال تھر بدل رہا ہے، پاکستان 'تھر کے ریگستان سے وزیراعظم بلاول کے نعروں کی گونج اسلام آباد تک سنائی دے رہی ہے۔ ' جو لاڈلا وزیراعظم بننے کیلئے آیا ہے لندن واپسی کا ٹکٹ کٹوالے۔ ' 8 فروری کو عوام کی عدالت سجے گی عوام منصف ہونگے ' گرگٹ کی طرح رنگ بدلنے والوں کو وسطی پنجاب میں شکست دینگے۔ ہمیں پورا اعتماد ہے کہ الیکشن کمشن صاف و شفاف الیکشن کروائے گا۔ بلاول بھٹو نے بالکل واضح بات کی ہے کیا ہم یہ کہیں کہ ماضی کی سلیکشن غلط تھی اور آج کی سلیکشن ٹھیک ہے؟۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے انہوں نے کہا کہ جب ہمیں اسٹیبلشمنٹ سے گلہ ہو گا تو کھل کر بات کریں گے۔ فی الحال ہمیں سویلین اسٹیبلشمنٹ سے گلہ ہے۔ لاہور میں ن لیگ کے جلسہ کے حوالے سے کہا کہ جلسہ کرنا آسان بات ہے‘ بیلٹ باکس عوام نے بھرنا ہے۔ ن لیگ کے کسی بھی دوست نے شہباز شریف کی حکومت کو اون نہیں کیا وہ نواز شریف کے پرانے دور کی بات کرتے ہیں۔ نواز شریف نے اپنا بیانیہ لندن میں ہی چھوڑ دیا ہے۔