پی پی مہم چلا رہی‘ انکو سیاست کی الف ب کا بھی پتہ نہیں: احسن اقبال

نارووال (نوائے وقت رپورٹ) مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ ووٹ کو عزت دو اب بھی ہمارا بیانیہ ہے۔ پی پی الیکشن میں ن لیگ کو نفسیاتی برتری دینے کی مہم چلا رہی ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے انہوں نے کہا کہ جو مخالف کسی برتری کی خوشخبری سنائے اسسے زیادہ سیاست میں عقلمند کون ہو گا؟۔ ان کو سیاست کی الف ب کا بھی نہیں پتا۔ چیئرمین پی ٹی آئی کی مشکلات خود ان کا فرمائشی پروگرام ہے۔ نواز شریف کے مزاحمتی بیانیے نے اپنے اثرات دکھائے، ہمارے بیانیے کے بعد سٹیبلشمنٹ نے کہا اب سیاست میں مداخلت نہیں ہو گی۔ نواز شریف بلاشبہ لاڈلے ہیں مگر پاکستانی عوام کے لاڈلے ہیں۔ نواز شریف کی ہمیشہ کوشش رہی کہ علاقائی جماعتوں کو قومی دھارے میں لائیں۔ نواز شریف کی دو ترجیحات ہیں‘ مہنگائی کا خاتمہ اور نظام انصاف۔ 

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...