ایاز صادق سے ملاقات، لشکری رئیسانی کی ن لیگ میں شمولیت پر تبادلہ خیال 

کوئٹہ (نیٹ نیوز) مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما ایاز صادق نے سراوان ہا¶س میں نوابزادہ لشکری رئیسانی سے ملاقات کی۔ ذرائع کے مطابق ملاقات میں ن لیگ بلوچستان کے صدر شیخ جعفر خان مندوخیل اور دیگر رہنما بھی موجود تھے۔ ایاز صادق کا لشکری رئیسانی کے ساتھ پارٹی میں شمولیت کے حوالے سے تبادلہ خیال ہوا۔ رئیسانی نے چند روز قبل لاہور میں سابق وزیراعظم شہبازشریف سے ملاقات کی، جس میں نوابزادہ کی جانب سے بلوچستان کے اجتماعی معاملات کے حوالے سے بعض نکات رکھے گئے تھے۔

ای پیپر دی نیشن