شہید لیفٹیننٹ کرنل حسن حیدر” قوم کا تفاخر“


محاذ آرائی…ایم ڈی طاہر جرال
mdtahirjarral111@gmail.com
ضلع وادی تیراہ میں، پاکستان دشمن امن دشمن،فوج دشمن جو اپنے مکروہ چہروں پر نقاب لگائے ہوئے ہیں انہوں نے بہادر افسر و جوانوں پر فائرنگ کر دی۔ فوجی دستہ ان کے خلاف کرنل محمد حسن حیدر کی قیادت میں آپریشن میں حصہ لے رہا تھا ۔ فائرنگ کے تبادلے میں لیفٹیننٹ کرنل محمد حسن حیدر اور 3 جوان شہید ہوگئے جبکہ تینوں دہشت گرد بھی اپنے عبرتناک انجام کو پہنچ گئے 3 دہشت گرد زخمی بھی ہو گئے ہیں ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق چھ سات نومبر کی رات سکیورٹی فورسز نے ان دہشت گردوں کی موجودگی کی اپنے ذرائع سے ملنے والی خفیہ اطلاع پر وادی تیراہ میں آپریشن کا آغاز کیا۔ آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے ساتھ فائرنگ کا شدید تبادلہ ہوا، پاک فوج کے دستے کی قیادت کرنے والے جوان بہادر 43 سالہ لیفٹیننٹ کرنل محمد حسن حیدر نے جام شہادت نوش کیا۔ دہشت گردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے جوان نائیک خوش دل خان، لانس نائیک رفیق خان، لانس نائیک عبد القادر نے بھی جام شہادت نوش کیا۔ اطلاعات کے مطابق اس علاقے میں باقی دہشتگردوں کا صفایا کرنے کیلئے آپریشن جاری ہے۔ سکیورٹی فورسز دہشتگردی کی لعنت کو جڑ سے ختم کرنے کیلئے پرعزم ہیں۔ بہادر جوانوں کی قربانیاں اس عزم کو مستحکم بناتی ہیں۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران بہادری سے لڑتے ہوئے لیفٹیننٹ کرنل سمیت 4 جوان وطن عزیز پر قربان ہو گئے۔ شہید ہونے والوں میں لیفٹیننٹ کرنل محمد حسن حیدر‘ عمر 43 سال‘ رہائشی اسلام آباد‘ نائیک خوشدل خان عمر 31 سال رہائشی ضلع لکی مروت‘ نائیک رفیق خان عمر 27 سال رہائشی ڈسٹرکٹ چارسدہ اور لانس نائیک عبدالقادر عمر 33 سال‘ ضلع مری کا رہائشی شامل ہیں۔ علاقے میں موجود کسی بھی دہشت گرد کے خاتمے کے لئے کلیئرنس آپریشن کیا جا رہا ہے۔ سابق وزیر اعظم پاکستان محمد شہباز شریف،نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ‘ وزیر داخلہ سرفراز بگٹی‘ وزیر اطلاعات و پارلیمانی امور مرتضیٰ سولنگی‘ سابق صدر پاکستان آصف زرداری اور پی ڈی ایم کے سابق صدر مولانا فضل الرحمن نے اظہار افسوس کرتے حملے کی شدید مذمت کی۔ قومی رہنماو?ں نے کہا ہے کہ یہ شہدائ قوم کے اصل ہیرو ہیں۔ پوری قوم پاک فوج کے شہدا کو سلام پیش کرتی ہے۔ نگران وزیراعظم نے شہید ہونے والے لیفٹیننٹ کرنل محمد حسن حیدر، نائیک خوش دل خان، نائیک رفیق خان اور لانس نائیک عبدالقادر کیلئے بلندی درجات کی دعا کی۔ نگران وزیراعظم نے شہدائ کے اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہار اور ان کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔ انہوں نے کہا کہ پاک فوج کے جوانوں نے تیراہ میں وطن کی حفاظت کی خاطر جام شہادت نوش کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان سے دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک اس کے خلاف جنگ جاری رکھیں گے۔ ملک کے امن کے دشمنوں کے ناپاک عزائم کو کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ لیفٹیننٹ کرنل محمد حسن حیدر، نائیک خوشدل خان، نائیک رفیق خان اور لانس نائیک عبدالقادر کی نماز جنازہ پشاور گیریڑن میں ادا کر دی گئی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق تمام شہداء کو ان کے آبائی علاقوں میں پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا۔ نماز جنازہ میں کور کمانڈر پشاور سمیت حاضر سروس افسروں کے علاوہ بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی 
لیفٹیننٹ کرنل محمد حسن حیدر اور ان کے ساتھیوں کی شہادت ، دفاع وطن کے لئے،ملک کے امن کے لئے،دہشت گردی اور دہشت گردوں کے خاتمے اور اپنے معصوم شہریوں کو ان دہشت گردوں کے سفاکانہ خود کش حملوں سے بچانے کے لیے ہے میری بہادر فوج کے ان بہادر جوانوں نے اپنی جانوں کی قربانی تو دی ہے یہ ایک مشن پر ایک نظریے پر ایک اعلی و ارفع مقصد کے لئے قربانی ہے جو شہدا کی تاریخ میں رقم ہوئی ہے لیکن میرے ان سجیلے جوانوں نے دہشت گردوں کو بھی واصل جہنم کر دیا ان کے ناپاک،خطرناک عزائم کو خاک میں ملا دیا ان کی انے والی نسلوں کو بھی دہشت گردوں کے خاندانوں کے طور پر لوگوں کی نظر میں نفرت و حقارت کی علامت بنا دیا ان دہشت گردوں کا نام لیوا کوئی بھی نہیں ہو گا اور نہ ہی کوئی ان کی شناخت کے لیے سامنے آئے گا کیونکہ یہ ظالم ہیں یہ انسانیت کے قاتل ہیں یہ امن کے دشمن ہیں نہ تو یہ مسلمان ہیں اور نہ ان کا کوئی مذہب ہے یہ پاکستان کے دشمنوں کے آلہ کار بن کر چھپ کر گھات لگا کر حملے کرنے والے بزدل ہیں جبکہ لیفٹیننٹ کرنل محمد حسن حیدر اور ان کے ساتھیوں نے ایک مشن کی تکمیل کے لیے جان دی ہے لیفٹیننٹ کرنل حسن حیدر سمیت پاکستان کی مسلح افواج اور دیگر سیکورٹی فورسز کے ہزاروں شہدا نے جانیں وطن کے لئے قربان کی ہیں وطن کی مٹی کو ناپاک لوگوں ناپاک عزائم رکھنے والوں سے پاک کرنے کے لئے قربانیاں دی ہیں ہمارے ان شہدا کے پاک لہو سے وطن کے گلستان میں امن کی بہار آئے گی اور اس امن کی بہار میں ان کے عظیم ورثاءاور پاکستان کے کروڑوں عوام سکھ کا سانس لیں گے چین کی نیند سوئیں گے اور ان شہدا کی شہادتوں پر کبھی بھی شرمندہ نہیں ہوں گے یہ شہدا بھی امر ہیں اور یہ زندہ ہیں یہ شہدا اہل وطن سے مخاطب ہوں گے 
 ہمارا خون بھی شامل ہے تزہین گلستان میں 
ہمیں بھی یاد کر لینا چمن میں جب بہار آئے 
پاک فوج اور سپہ سالار کا پختہ عزم ہے کہ آخری دہشت گرد کے خاتمے تک یہ مشن عظیم جاری رہے گا پاک فوج نے ان کے ناپاک وجود سے ملک کو پاک کرنا ہے حالیہ دہشت گردوں کے حملے اپنی پسپائی کو اپنی خفت و ناکامی کو مٹانے کے لیے آخری حربے ہیں جس میں وہ ناکام ہوں پاک فوج کو اللہ تعالٰی کامیابی سے نوازے گا وادی تیراہ میں چھپے ان دہشت گردوں کے سہولت کاروں کو ان کی پشت پناہوں کو اور پشت پناہی کرنے والوں کو بھی نشان عبرت بننا ہو گا تاکہ آئندہ یہ دہشت گرد ہماری صفوں میں چھپ کر ہم پر وار کرنے کے قابل نہ رہیں اور چمن میں یہ جو چنگاری ان دہشت گردوں نے جلائی ہیں اس کو بجھانا ہو گا کیونکہ ہمارے افسروں اور جوانوں کا عزم بلند ہے اور وہ ہم سے مخاطب ہو کر دہشت گردوں کے سہولت کاروں کو للکار رہے ہیں
ہمارا عزم اتنا بلند ہے کہ ہمیں پرائے شعلوں کا ڈر نہیں 
ہمیں خوف آتش گل سےہے کہیں یہ چمن کوجلا نہ د

ای پیپر دی نیشن