قادیانی استعماری قوتوں کی خوشنودی کیلئے کام کر رہے ہیں: تحفظ ختم نبوت کانفرنس

Nov 14, 2023

لاہور (نوائے وقت رپورٹ) عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے زیر اہتمام تحفظ ختم نبوت کانفرنس معارف القرآن ایجوکیشنل ٹرسٹ میں ہوئی۔ کانفرنس میں عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی رہنما مولانا اللہ وسایا، مفتی کفایت اللہ، مولانا فضل الرحیم اشرفی، مولانا عبدالنعیم، محمد رضوان نفیس، رانا مبشراقبال، شبیر احمد عثمانی، ملک خالد فاروق کھوکھر، مولانا مفتی خلیل احمد، مولانا پیرکلیم اللہ جمیل، جمعیت علماءنصیر احمد احرار، مولانا حافظ محمد اشرف گجر، مفتی مسعودالرحمن، مولانا عبدالقدوس، محمد وقاص فاروقی، مولانا عبدالمان انبالوی سمیت بڑی تعداد میں علماءاور اہل علاقہ نے شرکت کی۔ مقررین نے کہا ہے کہ فلسطینی مسلمانوں پر اسرائیلی وحشیانہ بمباری میں صیہونی فوج میں موجود چھ سو (600) سے زائد قادنیوں کے بھیانک کردار کو نظر انداز کرنا زمینی حقائق کو مسخ کرنے کے مترادف ہے۔ اسرائیل میں حائفہ کے مقام پر قادیانی مرکز مسلسل عالم اسلام کے خلاف جاسوسی کر کے استعمار ی اور صیہونی طاقتوں کی خوشنودی کے لیے کام کر رہا ہے۔ قادیانی گروہ ہمیشہ سے بیت ا لمقدس کی تولیت مسلمانوں کو دینے کی مخالفت کر نے کے اسلام دشمن عزائم پر قائم ہے۔ عالم اسلام اور انسانی حقوق کی تنظیمیں فلسطین کے مظلوم مسلمانوں کی مدد اور نصرت کر کے اسرائیلی فوج پر عالمی قوانین کے تحت جنگی جرائم کے مقدمات قائم کریں۔ مولانا اللہ وسایا نے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت اسلامی قوتوں کی بقاءو سلامتی کا ضامن اور امت میں اتحاد و یگانگت کی علامت ہے۔ مفتی کفایت اللہ نے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت پر کمپرومائز کرنے والے اور قادیانیوں کو پرموٹ کرنے والے اسلام اور ملک کے غدار ہیں۔ مولانا عبدالنعیم نے کہا کہ ہماری نوجوان نسل کا رگ و ریشہ عشق رسالت سے سرشار اور معطر ہے۔ مولانا وقاص فاروقی نے کہا کہ صحابہ کرامؓ پر زبان درازی کرنے والے دراصل ختم نبوت پر حملہ آور ہیں۔ مولانا نصیر احمد احرار نے کہا کہ موجودہ حکمران اور قادیانیت نواز لابیاں سن لیں کہ قانون انسداد توہین رسالت اور قوانین ختم نبوت کو چھیڑنا آگ و خون سے کھیلنے کے مترادف ہے۔ مولانا اشرف گجر نے کہا کہ اسلامیان پاکستان قادیانیوں کی اسلام و ملک دشمن گھناو¿نی سازشوں کا ادراک کر کے اتفاق و یگانگت سے ناکام بنانے میں ہر اول دستے کا کردار ادا کریں۔

مزیدخبریں