سب سے اہم عقدہ اس مسلمان کے سامنے جو قومی کام کیلئے اپنے آپ کو وقف کرنا چاہتا ہے، یہ ہے کہ کیونکر اپنی قوم کی اقتصادی حالت کو سدھارے۔ اس کا یہ فرض ہے کہ ہندوستان کی تمام اقتصادی حالت پر غائر نظر ڈال کر ان اسباب کا پتہ لگائے جنہوں نے ملک کی یہ حالت کر دی ہے۔
(ماخوذ ا ز مضمون ”اقبال کا نظریہ آبادی“)