مسلم لیگ ن کیخلاف سازشیں کرنیوالے خود چکنا چور ہوگئے: غلام دستگیر خان

Nov 14, 2023

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی )پاکستان مسلم لیگ ن کے بزرگ رہنما وسابق وفاقی وزیر غلام دستگیر خان نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کیخلاف سازشیں اور انتقامی کاروائیاں کرنیوالے خود چکنا چور ہوگئے۔قائد عوام میاں محمد نوازشریف ملک کو ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن کرنا چاہتے ہیں۔تین مرتبہ کے منتخب وزیر اعظم میاں نوازشریف عوامی خدمت کا جذبہ لیکر ملک میں واپس آئے ہیں۔جو لوگ مسلم لیگ ن کو توڑنااور ختم کرنا چاہتے تھے ان کی تمام سازشیں ناکام ہوچکی ہیں۔مسلم لیگ ن آج بھی پاکستان کی سب سے بڑی عوامی سیاسی جماعت اور وفاق کی علامت ہے۔

مزیدخبریں