حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز نے اسرائیل سے جنگ بندی کے بدلے 70 یرغمال خواتین و بچوں کی رہائی پر آمادگی ظاہر کر دی۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق القسام بریگیڈز کے ترجمان ابوعبیدہ نے آڈیو پیغام میں کہا کہ قطری ثالثوں کو بتایا کہ ہم اسرائیل کے ساتھ 5 روزہ جنگ بندی کے بدلے غزہ میں قید 70 خواتین اور بچوں کو رہا کرنے کے لئے تیار ہیں۔ ابو عبیدہ نے کہا کہ پانچ روز جنگ بندی اور ہر قسم کی انسانی امداد کی اجازت ہونی چاہئے۔اس سے پہلے ابو عبیدہ نے بیان جاری کرکے کہا تھا کہ دشمن کو ایک دن یا ایک گھنٹہ بھی سکون نہیں ملے ، دشمن اپنی جارحیت کی قیمت چکائے گا۔