قصور (نمائندہ نوائے وقت) پکی حویلی کے قریب واقعہ فیکٹری سیل ہونے کے باوجود با اثر فیکٹری مالکان کی طرف سے کام جاری ہے۔نواحی علاقہ پکی حویلی راجباہ پر ٹائر جلانے والی فیکٹری سے نکلنے والے زہریلے دھواں کی وجہ سے علاقہ میں خطرناک بیماریاں پھیلنے لگی، اہل علاقہ کی تحریری درخواست پر فیکٹری کو سیل کر دیا گیا جبکہ با اثر فیکٹری مالکان کی طرف سے فیکٹری سیل کرنے کے باوجود کام جاری، اہل علاقہ نے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فیکٹری سے نکلنے والے دھواں کی وجہ سے فیکٹری کے ارد گرد فصلیں بھی تباہ ہو رہی ہے، جلے ٹائروں کی گرد پڑنے کی وجہ سے کوئی ہماری فصلیں کاٹنے کو تیار نہیں، ہمارے گھروں میں جانے والے زہریلے دھوئے سے ہمارے گھروں کی ہر چیز بلیک ہو رہی ہے، ہمارے گھروں میں خطرناک بیماریاں پھیل رہی ہے، اعلیٰ حکام سیل فیکٹری کو چلانے والے با اثر فیکٹری مالکان کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ہماری دھواں چھوڑتی فیکٹری سے جان چھڑائیں۔