وفاقی محتسب اعلیٰ ادارہ عوامی مسائل کے حل پر یقین رکھتا ہے: افشاں صابر

شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی) وفاقی محتسب اعلیٰ کی ہدایات پر ڈائریکٹر محتسب اعلیٰ لاہور افشاں صابرنے شیخوپورہ سٹی ڈویژن لیسکو میں عدالت لگائی ان کے ہمراہ پرائیویٹ سیکرٹری افتخار احمد بھی موجود تھے عدالت میں آنے والے شکایت کنندہ کے مسائل سنے۔ ڈائریکٹر وفاقی محتسب اعلیٰ لاہور افشاں صابر نے ایس ای سرکل شیخوپورہ عمربلال چودھری سے ملاقات کی اور صارفین کی شکایات کی نوعیت پر گفتگو کی۔ افشاں صابر نے کہا کہ شیخوپورہ سٹی ڈویژن اور رورل ڈویژن شیخوپورہ لیسکو کے 52 صارفین کی شکایات سنی گئیں جن میں 45 صارفین کی شکایات کا ازالہ کر دیا گیا ہے۔ وفاقی محتسب اعلیٰ ادارہ عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کرنے پر یقین رکھتا ہے جبکہ شکایات کنندہ کو کم سے کم وقت اور صارف کو مشکلات سے بچاتے ہوئے درخواستوں پر سماعت کر کے فیصلہ جاری کیا جاتا ہے۔ اس موقع پر ایس ای سرکل شیخوپورہ عمربلال چودھری نے لیسکو کے ڈپٹی منیجرز اور ایس ڈی اوز کو وفاقی محتسب کی معاونت کی ہدایات بھی جاری کیں۔ دوران سماعت ایس ڈی او کھاریانوالہ سب ڈویژن محمود علی اور ایس ڈی او فورٹ سب ڈویژن سید اعزاز اللہ،سعید احمد سمیت دیگر نے معاونت کی۔

ای پیپر دی نیشن