صفدرآباد (نامہ نگار) جمعیت و یوتھ فورس اہلحدیث تحصیل صفدرآباد کے زیر اہتمام تحفظ ختم نبوت و دفاع صحابہ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا ۔جمعیت اہلحدیث پاکستان کے صدر ڈاکٹر علامہ ہشام الہی ظہیر ،مولانا نعیم الرحمن شیخوپوری ،مولانا قاری عابد سلمان روپڑی ،مولانا حافظ عثمان شاکر ، صاحبزادہ احسان الہٰی ظہیر نے کانفرنس سے خطاب کیا۔ صدر اہلحدیث پاکستان علامہ ہشام الہٰی ظہیر نے خطاب کرتے کہا کہ تحفظ ختم نبوت ؐ اور دفاع صحابہ ؓ ، امہات المومنین کی عظمت اور انکا دفاع ہمارے ایمان کا حصہ ہے ۔