رانا تنویر کی قیادت میں حلقہ کے عوام کی تقدیر بدل دینگے: رانا طاہر اقبال

شرقپورشریف (نامہ نگار) آپ لوگ بھی وفاقی وزیر رانا تنویر حسین کی ٹیم کا حصہ ہے میں بھی ہوں ان کی قیادت میں حلقے کی عوام کی تقدیر بدل کر رکھ دیں گے تحریک انصاف کی انتشار پر مبنی سیاست کو عوام مسترد کر چکے ہیں احتجاجی سیاست سے قوم کی کنارہ کشی موجودہ حکومت پر بھرپور اعتماد کا ثبوت ہے ۔ ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن کے نامزد امیدوار پی پی 139 رانا طاہر اقبال نے برج اٹاری میں چیئرمین ملک نوید محمود چوہان اور گاؤں قلعہ غوث مزنگ نو آباد سے چیئرمین ملک رمضان بھٹہ کی طرف سے مختلف کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے کیا۔ اس موقع پرچیئرمین ملک نوید محمود چوہان ملک عطازیب خالد ڈھڈی ملک دانش رگو چیرمین چوہدری رمضان بھٹہ نے بھی خطاب کیا کارنر میٹنگ سے چوہدری ساجد علی ایڈووکیٹ، چوہدری خادم ایڈووکیٹ، چوہدری زمان ،چوہدری شکیل، چوہدری تنویر، چوہدری بشیر، کرامت جٹ ‘ ملک دانش، ملک شیر علی کھوکھر سمیت سینکڑوں لوگوں نے حمایت کی یقین دہانی کرائی۔

ای پیپر دی نیشن