شیخوپورہ (نمائندہ نوائے وقت) پیپلز پارٹی کے ڈویژنل نائب صدر چوہدری منیر قمر واہگہ نے کہا ہے کہ عوام کی بلارنگ و نسل خدمت پیپلز پارٹی کی اولین ترجیح ہے جس کیلئے ہمیشہ تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لایا گیا ہے اور آئندہ بھی عوامی خدمت کی خاطر کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے گی پیپلزپارٹی اپنے قیام سے لیکرآج تک عوام کے ساتھ کھڑی ہے یہی وجہ ہے کہ یہ عوام کے دلوں میں بستی ہے اور عوام کے اعتماد کو کبھی ٹھیس نہیں پہنچائے گی عوام کی خدمت اور ملکی ترقی و خوشحالی کیلئے ہم بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں بھرپور کردار ادا کرتے رہیں گے، پیپلزپارٹی کے قائدین کے دروازے چوبیس گھنٹے عوام کیلئے کھلے ہیں ۔
عوامی خدمت پیپلز پارٹی کی اولین ترجیح ہے: منیر قمر واہگہ
Nov 14, 2024