شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) پاکستان تحریک انصاف نظریاتی کے چیئرمین اختراقبال ڈار نے بدھ کے روز مصروف دن گزارا اور شیخوپورہ میں انتقال کرجانے والے شہریوں کے گھروں میں جا کر ان سے تعزیت کی اختر اقبال ڈار تحریک انصاف کے رہنماء غلام مصطفی سراء کے والد کی وفات پر موضع جیون پورہ گئے دریں اثناء مقامی صحافی ملک طارق کے بھائی ملک بابر کے انتقال پر ان کے گھر جا کر تعزیت کی اس موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے اختر اقبال ڈار نے کہاکہ اللہ تعالیٰ مرحومین کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام دیں اور لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے ۔ اس موقع پر اختر ڈار کے ہمراہ ضو اختر ڈار ، خادم بھٹی ، شہباز گجر سمیت دیگر پارٹی رہنما بھی ہمراہ تھے ۔