شیخوپورہ (نامہ نگار خصوصی) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شیخوپورہ عامر سلیم رانا نے تھانہ سٹی فاروق آباد کے مقدمہ قتل کا فیصلہ سناتے ہوئے محلہ شمس آباد فاروق آباد کے رہائشی مقتول بلال کے مقدمہ قتل میں ملوث مجرم مجاہد علی کو عمر قید بامشقت اور پانچ لاکھ روپے ہرجانے کی سزاء کا حکم سنایا ۔ اور فاضل عدالت نے اپنے تحریری فیصلہ میں قرار دیا ہے کہ ہرجانے کی رقم مقتول بلال کے ورثا کو ادا کی جائے، جبکہ عدم ادائیگی کی صورت میں مجرم کی پراپرٹی کو فروخت کرکے ادا کی جائے اور مجرم کو مزید چھ ماہ قید بھی بھگتنا پڑے گی۔