سیاسی انتقام ریاست و جمہوریت کے مفاد میں نہیں:ڈاکٹر اسلم خان

Nov 14, 2024

شیخوپورہ (نمائندہ نوائے وقت) پی ٹی آئی کے ضلعی نائب صدر ڈاکٹر محمد اسلم خان شیروانی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی پر درج جھوٹے اور بے بنیاد مقدمات کو الجھانے کی خاطر حکمران ہر اوچھا ہتھکنڈا استعمال کر رہے ہیں حکمرانوں کی تمام تر انتقامی کارروائیوں کے باوجود جلد بانی پی ٹی آئی جیل سے باہر ہوں گے اور تحریک انصاف کی جاری جمہوری جدوجہد کی قیادت کریں گے جسے روکنے کیلئے حکمران بانی پی ٹی آئی کے کیسز پر اثر انداز ہونے کی کوشش کررہے ہیں، سیاسی انتقام کسی بھی طرح ریاست و جمہوریت کے مفاد میں نہیں حکمرانوں کو اپنی روش تبدیل کرنا ہوگی۔

مزیدخبریں