شرانگیزی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکا جائے گا: منور اقبال

Nov 14, 2024

شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت) مسلم لیگ (ن) کے سٹی صدر میاں منور اقبال نے کہا ہے کہ حکومت سیاسی استحکام اور معاشی ترقی کے ساتھ ساتھ دہشت گردی و بدامنی کے خاتمہ کیلئے بھی بھرپور کردار ادا کررہی ہے دہشت گردوں کے خلاف فیصلہ کن اقدامات کئے گئے ہیں شرانگیزی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکا جائے گا ملک میں جاری ترقی کے عمل کو سبوتاژ کرنے کی کوششیں ناکام ہوں گی دہشت گرد اور ان کے سہولت کار منطقی انجام کو پہنچیں گے، پاکستان میں قیامِ امن کیلئے (ن) لیگ نے اپنے سابق ادوار اقتدار میں بھی نمایاں کامیابیاں حاصل کیں اور ایک بار پھر ہم اس عزم کو دہراتے ہیں کہ دہشتگرد عناصر کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا ۔

مزیدخبریں