لاہور(سپورٹس رپورٹر)سنوکر کا ورلڈ کپ جیت کر پاکستان کا نام روشن کرنے والے کیوئسٹ محمد آصف کا آبائی شہر فیصل آباد پہنچنے پر والہانہ استقبال کیا گیا۔ ورلڈ چیمپئن محمد آصف کو فیصل آباد پہنچنے پر بگھی میں بٹھا کر جھنگ روڈ سے ان کی رہائشگاہ پر لے جایا گیا۔اس دوران نوجوان اور بچے ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالتے، پھول اور نوٹ نچھاور کرتے رہے۔ گھر پہنچنے پر شاندار آتشبازی کا مظاہرہ بھی کیا گیا۔ اس موقع پر محمد آصف نے کہا کہ میں ملک کے لیے کھیلتا ہوں، پیسے کے لیے نہیں۔ورلڈ چیمپئن کا کہنا کسی سے کوئی توقع نہیں، تاہم کئی بار تکلیف ضرور ہوتی ہے کہ اتنا کچھ کرنے کے بعد بھی حکومت سے وہ سپورٹ نہیں ملی، جس کے ہم حق دار ہیں۔